سانحہ لاہور گلشن پارک میں خود کش حملے بے بعد مختلف صوبوں کی سخت سیکورٹی کے بعد آزاد کشمیر کے تمام انٹری پوائنٹ پر سیکورٹی سخت کرنے کے احکامات

پیر 28 مارچ 2016 13:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) سانحہ لاہور گلشن پارک میں خود کش حملے بے بعد مختلف صوبوں کی سخت سیکورٹی کے بعد آزاد کشمیر کے تمام انٹری پوائنٹ پر سیکورٹی سخت کرنے کے احکامات ۔ ایس ایس پی مظفرآباد میر عابد، ڈی ایس پی سٹی وحید گیلانی کی خصوصی ہدایت پر تمام انٹری پوائنٹ پر سکیورٹی کے انتظامات کو سخت کر دیا گیا ہے۔

شہر کے اندر گشت میں اضافہ۔دونوں افسران نے رات گئے تک مختلف انٹری پوائنٹ کا دورہ کیا۔آنے جانے والوں کے کوائف کے علاوہ تفریحی مقامات تجارتی مراکز کی نگرانی پولیس کو 24گھنٹے چوکس رہنے کے احکامات۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں گلشن پارک میں دہشت گردوں کے ہاتھوں جاں بحق افراد اورزخمیوں کے بعد ملک بھر کی سکیورٹی سخت کر دی گئی وہاں پر آزاد کشمیر کی پرامن ریاست کے تمام انٹری پوائنٹ کو بھی سیکورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جن میں آزاد کشمیر میں داخل ہونے والے تمام افراد کا ڈیٹا ، شناختی کارڈ کی تصدیق ہوٹلوں اور گیسٹ ہاوسز سمیت دیگر مقامات کی چیکنگ بھی کرنے کی ہدایات ملی ہیں جبکہ آزاد کشمیر بھر میں غیر ریاستی افغانیوں کی گرفتاری کا عمل ایک بار پھر شروع کر دیا ہے آزاد کشمیر کے تمام راستے جو پاکستان سے آزاد کشمیر میں داخل ہوتے ہیں جن میں میرپور، ہولاڑ، کوہالہ، کہوٹہ، برارکوٹ سمیت دیگر انٹری پوانیٹ پر سخت سکیورٹی کے انتظامات بھی کیئے جارہے ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق دہشت گرد قریبی علاقوں میں پناہ لینے کیلے ادھر کا رخ کرسکتے ہیں جس سے خدشہ ہے کہ وہ آزاد کشمیر کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کریں گے۔