نیلم میں ہاکر خان محمد کو غیر قانونی طورپر تھانہ میں بند کروانے کا عمل کسی دورشہنشاہ سے کم نہیں،راجہ جہانگیر علی خان

پیر 28 مارچ 2016 15:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) ڈپٹی کمشنر نیلم کا غیر سنجیدہ رویہ افسوسناک ہے اپنے اختیارات کا جاؤ جلال میں مست ہوکر ہاکر خان محمد کو غیر قانونی طورپر تھانہ میں بند کروانے کا عمل کسی دورشہنشاہ سے کم نہیں اس طرح کے عمل سے ضلع نیلم کے غریب عوام میں کیا تاثر پایاجائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار راجہ جہانگیر علی خان نے اپنے اخباری بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں مزید کہا کہ ضلع کے سب سے بڑی انتظامی کرسی پر بیٹھ کر اخبار فروش ہاکر کو گالی گلوچ کرنا بھرپور مذمت کرتے ہیں دباؤ دوھونس اوربے عزتی کاسلسلہ بند کرکے اگر ہاکر محمد خان سے معذرت نہ کی گئی تو اس معا ملہ کو ارباب اختیار تک پہنچاہیں گئے ۔میڈیا نے ہمیشہ حکومتی انتظامی اداروں ملحوض ڈپٹی کمشنر نیلم کو کٹھن حالات کے باوجود ہر پلیٹ فارم پر سپورٹ کیا مگر ڈی سی نیلم کا غیرسنجید ہ رویہ قابل مذمت ہے

متعلقہ عنوان :