ائیر پورٹ پر جنید جمشید پر حملہ، مقدمہ درج کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 مارچ 2016 15:30

ائیر پورٹ پر جنید جمشید پر حملہ، مقدمہ درج کر لیا گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28مارچ2016ء) : اسلام آباد ائیر پورٹ پر مشتعل افراد کے جنید جمشید پر حملے کے بعد اب ان نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ جنید جمشید پر نامعلوم افراد نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر دھاوا بولا جس کا مقدمہ تھانہ ائیر پورٹ میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ 7 سے 8 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جنید جمشید نے بیان دیا کہ پولیس اور ائیر پورٹ انتظامیہ نے مجھے بچایا، اور پولیس کی سکیورٹی ہی میں مجھے گھر بھیجا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر حملے کرنے والوں کو میں نہیں جانتا البتہ سامنے آنے پر پہچان سکتا ہوں۔ جنید جمشید نے مطالبہ کیا کہ مجھ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ یاد رہے کہ ہفتے کی رات کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر جنید جمشید پر کچھ افراد نے حملہ کیا۔حملہ کرنے والے افراد نے دعویٰ کیا کہ جنید جمشید نے اسلام کی مقدس شخصیت کی توہین کی ہے، اس دوران 8 سے 10 افراد نے ان پر جھپٹ کر حملہ کر دیا۔حملہ کرنے والے افراد نے متعدد بار جنید جمشید کو گھونسے بھی مارے ۔

متعلقہ عنوان :