کراچی سمیت صوبے بھر میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز

پیر 28 مارچ 2016 16:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) کراچی سمیت صوبے بھر میں میٹرک کے امتحانات کا آغازہوگیا ہے ۔سانحہ لاہور کے خلاف سندھ حکومت کے یوم سوگ کے باعث امتحانات میں ٹیچرز ،ویجیلنس ٹیموں اور دیگر عملے کی بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی۔ چیئرمین میٹرک بورڈ انوار احمد زئی کے مطابق پرچوں کی ترسیل کیلئے ٹیموں کے ہمراہ گارڈز مہیا کئے گئے ہیں۔

امتحانات میں شریک 338708 طلبہ کیلئے 382سینٹرز قائم کئے گئے۔

(جاری ہے)

60امتحانی مراکز حساس جبکہ 27 مراکز انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ نقل کی روک تھام کیلئے تمام امتحانی مراکز اور انکے اطراف میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے۔چیئرمین میٹرک بورڈ انوار احمد زئی کے مطابق امتحانی پرچوں کی ترسیل کیلئے سیکیورٹی گارڈز ٹیموں کے ہمراہ روانہ کئے گئے۔انوار احمد زئی کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ لاہور کے سلسلے میں امتحانی مراکز میں اساتذہ،ویجیلنس ٹیمیں اور دیگر عملہ بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس و رینجرز امتحانی مراکز کے اطراف تعینات ہیں جہاں کسی بھی امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :