سرکاری و نجی سکول وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام میٹرک کے امتحانات کی وجہ سے کھلے رہے

پیر 28 مارچ 2016 17:51

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مارچ۔2016ء) وفاقی دارالحکومت میں سرکاری و نجی سکول وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام میٹرک کے امتحانات کی وجہ سے پیر کو کھلے رہے۔

(جاری ہے)

وفاقی نظامت تعلیمات کے حکام نے ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مارچ۔2016ء“ کو بتایا کہ تمام سرکاری اسکول پیر کو کھلے رہے اور جاری امتحانات کی سرگرمیاں آئندہ دنوں میں بھی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہیں گی۔ نجی سکولوں کی نمائندہ تنظیم (پیرا) نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ شہر میں امتحانات کی وجہ سے تمام سکول کھلے رہیں گے۔