وزیراعظم محمد نواز شریف کو افغان صدر اشرف غنی کا ٹیلیفون،لاہور میں دھماکے کی شدید مذمت،سانحہ لاہور میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا، دہشگردی کے مکمل خاتمت تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا، افغانستان بھی دہشگردی کی لعنت کا سامنا کررہا ہے،دہشگردی کا عالمی اور علاقائی سطح پر ملکر خاتمہ کرنا ہوگا ۔وزیراعظم محمد نواز شریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 28 مارچ 2016 18:11

وزیراعظم محمد نواز شریف کو افغان صدر اشرف غنی کا ٹیلیفون،لاہور میں ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2016ء) :وزیراعظم محمد نواز شریف کو افغان صدر اشرف غنی نے ٹیلی فون کر کے سانحہ لاہور پراظہارافسوس کیا۔افغان صدر نے وزیراعظم سے گفتگو کے دوران لاہور میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ دہشگردی کے مکمل خاتمت تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل جاری رہے گا۔دہشت گردی دنیا کو درپیش سنجیدہ چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان بھی دہشگردی کی لعنت کا سامنا کررہا ہے۔دہشگرد بھاگ رہے ہیں اس لیے آسان اہداف پر حملے کررہے ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ دہشگردی عالمی مسئلہ بن چکی ہے۔دہشگردی کا عالمی اور علاقائی سطح پر ملکر خاتمہ کرنا ہوگا ۔