مائیکرو سافٹ اور محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے درمیان باہمی تعاون کا معا ہدہ طے پا گیا

پیر 28 مارچ 2016 19:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو) اور مائیکرو سافٹ ڈائینامکس کے درمیان باہمی تعاون کے ایک معاہدہ پر دستخط ہوگئے ہیں جس کے تحت مائیکروسافٹ نے یونیورسٹی کو تدریسی،تعلیمی، اور تحقیقی مقاصد کے لئے چار مختلف سافٹ وئیرز مہیا کئے ہیں جن کے ماجو کے نصاب میں کامیاب استعمال کے بعد مزید تین اور سافٹ وئیرز فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے ماجو کو جو سافٹ وئیر زفراہم کئے جارہے ہیں ان میں مائیکرو سافٹ ڈائینامکس اے ایکس،جی پی، این اے وی اور سی آر ایم شامل ہیں۔محمد علی جناح یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے مائیکرو سافٹ اور یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ کرانے کے سلسلے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر ماجو کے ڈائیریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر منیر حسین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کہ اس معاہدہ کی بنا پر یونیورسٹی کے علمی و تدریسی معیار کو مزید بہتر ی کی جانب گامزن کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مائیکرو سافٹ کے مہیا کردہ سافٹ وئیر زکی بنا پر یونیورسٹی کے سپلائی چین مینجمنٹ، مارکیٹنگ، مینجمنٹ،ایم آئی ایس اور فنانس کے شعبوں کے طلبہ کو بہت فائیدہ پہنچے گا۔انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ ان سافٹ وئیرز کی بدولت ماجو کے تدریسی نظام، اور اساتذہ کو جدید دور کے علمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں بھی بہتر رہنمائی حاصل ہوسکے گی۔

ڈائیریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ، ایم اے جناح یونیورسٹی ڈاکٹر منیر حسین نے کہا کہ مائیکرو سافٹ کے ان جدید سافٹ وئیرز کے استعمال کے نتیجے میں ماجو دنیا کی ان چودہ سو بین الاقوامی یونیورسٹیوں کی صف میں کھڑی ہوگئی ہے جہاں یہ سافٹ وئیرز تدریسی و تعلیمی نظام میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان سافٹ وئیرز کے استعمال سے اب ہمارے اساتذہ اور طلبہ مائیکرو سافٹ کے نہایت وسیع علمی ذخیرہ سے آن لائین کتابوں اور آڈیو و ویڈیو آرکائیو تک رسائی بھی حاصل کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :