ریاض میں سعودی عرب کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف قائم اسلامی فوجی اتحاد کا پہلا باضابطہ اجلاس‘39 ممالک کے فوجی سربراہان کی شرکت
میاں محمد ندیم پیر 28 مارچ 2016 23:50
ریاض(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28مارچ۔2016ء) سعودی عرب کی قیادت میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے قائم اسلامی فوجی اتحاد کا پہلا باضابطہ اجلاس ریاض میں ہوا39 ممالک کے فوجی سربراہان نے شرکت کی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اسلامی فوجی اتحاد کے پہلے باضابطہ اجلاس میں نئے اتحاد کی کوآرڈینیشن سینٹر کیلئے جگہ اور فنڈز کے امور پر بات کی گئی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعودی عرب کی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹنینٹ جنرل عبدالرحمان البنایان کا کہنا ہے اجلاس میں شریک تمام افراد نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے عزم کا اظہار کیاہے۔
سعودی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد العسیری کا کہنا تھا کہ ہم بنیاد رکھنے کے مرحلے میں ہیں۔ سعودی عرب نے نئے اتحاد کی کوآرڈینیشن سینٹر کیلئے جگہ اور فنڈز کی پیشکش کی ہے۔اجلاس میں اتحاد کی عسکری حکمت عملی کے نفاذ کے طریقہ کار،اتحاد کی نظریاتی بنیادوں پر تشکیل اور اس کے مالیاتی ابلاغی شعبہ جات کے قیام پر غور کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.