پی آئی اے بل پر قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں دھرنے کی بازگشت

اسحاق ڈار ، اسد عمر اور نوید قمر کے درمیان مزاحیہ جملول کا تبادلہ

منگل 29 مارچ 2016 14:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 مارچ۔2016ء) پی آئی اے بل پر قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں دھرنے کی بازگشت۔ اسحاق ڈار ، اسد عمر اور نوید قمر کے درمیان مزاحیہ جملول کا تبادلہ اجلاس کے شرکاء کے چہرے کھل اٹھے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پی آئی اے بل پر قائمہ کمیٹی میں ڈی چوک اسلام آباد میں جاری دھرنے کا مزاحیہ انداز میں تذکرہ ہوا اسد عمر قائمہ کمیٹی میں تاخیر سے پہنچے تو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دھرنے کاذکر چھیڑ دیا اسحاق ڈار نے اسد عمر سے سوال کیا کہ کہیں آپ ڈی چوک میں نہیں چلے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

شفقت محمود بھی دھرنے میں گئے تھے ان سے پوچھتے ہیں دھرنے میں کیا ہوا۔ صحافی نے سوال کیاکہ آپ دھرنے والوں سے مذاکرات کیلئے ڈی چوک جائیں گے ۔ اسحاق ڈار نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ دھرنے میں بھی میری ڈیمانڈ بہت ہے دھرنے والوں سے مذاکرات کا فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف نے کرنا ہے اسپیکر ایاز صادق بھی اس وقت ملک سے باہر ہیں اگر حکومت نے مجھے دھرنے والوں سے مذاکرات کے لئے کہا تو ضرور دیکھوں گا اور اسد عمر کو اپنے ساتھ ضرور لے کر جاؤں گا ۔ پیپلزپارٹی کے نوید قمر نے کہا کہ ڈی چوک تو اسد عمر کی پرانی پچ ہے ان کوساتھ لے کر جانے میں فائدہ ضرور ہو گا ۔