پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انرولمنٹ مہم کی کامیابی میں بھر پور کردار ادا کرے گی‘طارق محمود

منگل 29 مارچ 2016 15:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکول انرولمنٹ ایمر جنسی مہم 2016کو کامیا ب بنانے کے لیے بڑ ھ چڑ ھ کر اپنا کردار ادا کریں تا کہ کوئی بچہ سکول سے باہر نہ رہے،یہ مہم محکمہ سکول ایجوکیشن کے زیر اہتمام یکم اپریل سے شروع کی جارہی ہے جس کا مقصد سو فیصد شرح داخلہ کا حصول ہے۔یہ بات ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن طارق محمو د نے یہاں اپنے دفتر میں پروگرام ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب میں بتائی۔

اس موقع پر ڈپٹی ایم ڈی طار ق رفیق بھی موجود تھے۔ایم ڈی پیف نے کہا کہ تمام پارٹنر سکول داخلہ مہم کی کامیابی میں بھر پور کردار ادا کریں تا کہ ’پڑھو پنجاب ، بڑھو پنجاب‘ کے مقاصد جلد حاصل ہوں ۔اس حوالے سے یہ بات خوش آئند ہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے تعلیمی وژن کی روشنی میں پیف ہر بے وسیلہ بچے کی تعلیم تک رسائی ممکن بنانے کے لیے سر گرم ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے تعلیمی سال 2016-17کے لیے پارٹنر سکولوں کو نصابی کتب کی فراہمی مہم کا 29مارچ سے آغاز کر دیا ہے۔کل (29مارچ) کو ڈیرہ غازی خان اور کوٹ چھٹہ تحصیلوں کے پارٹنر سکولوں کو نصابی کتب کی فراہمی کا آغا ز کر دیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ڈیرہ غازی خان کی یوسف کالونی میں تقسیم کتب کا مرکز قائم کر دیا گیاہے۔ اسی طرح تحصیل ملتان کے پارٹنر سکولوں کو نصابی کتب کی فراہمی کے لیے ملتان کے علاقہ بدھلہ سنت میں قائم مرکز سے کتابیں فراہم کی جارہی ہیں ۔ پارٹنر سکولوں کو نصابی کتب کی فراہمی کے اگلے مرحلے میں کل 31مارچ تا 2اپریل کے درمیان مظفر گڑھ کی تحصیل کو ٹ ادو کے 154پارٹنر سکولوں میں 2لاکھ 20ہزار نصابی کتب تقسیم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :