چینی حکومت دہشتگردی کیخلاف جنگ ملکی استحکام کے تحفظ اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے پاکستان کی بھر پور حمایت کرتی ہے ۔چینی صدر کا تعزیتی پیغام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 29 مارچ 2016 19:53

چینی حکومت دہشتگردی کیخلاف جنگ ملکی استحکام کے تحفظ اور عوام کی جان ..

بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2016ء) :چین کے صدر ژی جن پنگ نے لاہور دھماکے میں بھاری جانی نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی حکومت دہشتگردی کیخلاف جنگ ملکی استحکام کے تحفظ اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے پاکستان کی بھر پور حمایت کرتی ہے چینی صدر نے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مجھے لاہور میں دہشتگردی کے حملے میں بھاری جانی نقصان کی اطلاع پر سخت صدمہ پہنچا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں چینی حکومت عوام اور اپنی جانب سے سوگوار خاندانوں اور زخمیوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ چین دہشتگردی کی تمام شکلوں کیخلاف ہے اور ایسے دہشتگردانہ حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت دہشتگردی کیخلاف جنگ ملکی استحکام کے تحفظ اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے پاکستان کی بھر پور حمایت کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :