دھرنا کے شرکاء کا ڈی چوک خالی نہ کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی منگل 29 مارچ 2016 19:57

دھرنا کے شرکاء کا ڈی چوک خالی نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مارچ2016ء) دھرنا کے شرکاء نے ڈی چوک خالی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے ڈی چوک پر دھرنا دینے والوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے دھرنے کے شرکا کو ڈی چوک 2 گھنٹوں میں خالی کرنے کا نوٹس دیدیا ہے۔ ممکنہ آپریشن کیلئے پولیس، ایف سی اور رینجرز کے دستے ڈی رید زون میں پہنچ گئے ہیں۔ تاہم اس تمام صورتحال کے باوجود دھرنے کے شرکاء نے ڈی چوک خالی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دھرنے کے شرکاء نے ڈی چوک میں ڈٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :