مشہور انٹرنیٹ کمپنی وائی ٹرائب پاکستان کو فروخت کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 29 مارچ 2016 20:55

مشہور انٹرنیٹ کمپنی وائی ٹرائب پاکستان کو فروخت کر دیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مارچ2016ء) مشہور انٹرنیٹ کمپنی وائی ٹرائب پاکستان کو فروخت کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کئی برسوں سے کام کر رہی مشہور انٹرنیٹ کمپنی وائی ٹرائب پاکستان کو فروخت کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وائی ٹرائب کمپنی قطر کی ٹیلی کام کمپنی اوریڈو کی ملکیت تھی۔ وائی ٹرائب کو اوریڈو کی جانب سے ایچ بی گروپ کو فروخت کیا گیا ہے۔ ایچ بی گروپ اور اوریڈو کے درمیان اس حوالے سے معاملات 6 ماہ پہلے ہی طے پا چکے تھے۔ تاہم اس حوالے سے باضابطہ اعلان 29 مارچ بروز منگل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :