ترک سیکورٹی فورسزکی کارروائیوں میں جولائی 2015ء سے اب تک 5359 کرد جنگجوہلاک

منگل 29 مارچ 2016 21:56

ترک سیکورٹی فورسزکی کارروائیوں میں جولائی 2015ء سے اب تک 5359 کرد جنگجوہلاک

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے جولائی 2015ء میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی جانب سے دوسالہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد 5359 کرد جنگجووٴں کو ہلاک کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق صدارتی دفترسے جاری ایک بیان میں کہاگیا کہ ملک کے جنوب مشرق میں واقع کرد اکثریتی علاقوں میں اس عرصے کے دوران تشدد کے واقعات میں 355 فوجی ،پولیس افسر اور دیہی محافظ ہلاک ہوئے ہیں۔

ان دونوں گروپوں نے دارالحکومت انقرہ اور استنبول میں جنوری کے بعد سے چار تباہ کن حملے کیے ہیں۔ان میں 80 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔19 مارچ کو استنبول میں بم دھماکے میں تین اسرائیلی سیاح اور ایک ایرانی ہلاک ہوگیا تھا۔اس حملے کے بعد اسرائیل نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد سے جلد ترکی سے واپس وطن آجائیں۔