سکردو سے گلگت پی آئی اے سروس کے آغاز کا خیرمقدم

منگل 29 مارچ 2016 23:35

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء ) سکردو سے گلگت پی آئی اے سروس کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ سکردو اور گلگت سابقہ ادوار میں ٹرانسزٹ فلاٹ ہوتی تھی،جس میں سے ایمرجنسی حالات میں سفر کرنے والوں کو بڑی سہولت ہوتی تھی ۔

(جاری ہے)

جسکی بندش کے کیخلاف سپریم اپلیٹ کورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا ،جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے حکومت نے باقدہ فلائیٹ سروس کا آغاز کر دیا ہے،شہریوں نے عوامی مفاد امیں لئے جانے والے سوموٹو ایکشن پر سپریم اپلیٹ کورٹ کے چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی سروس سے یقینا عوام کو فائدہ ہوگا۔

تاہم پی آئی اے کا ٹکٹ خریدنا عام آدمی کے بس میں نہیں ہے۔جو لوگ زمینی سفر کا ٹکٹ لیتے وقت دس بار وچتے ہیں انھیں سکردو سے گلگت کے لئے ساڑھے پانچ ہزار روپے ادا کرنا ناممکن ہے۔شہریوں نے عدالت عظمی سے اپیل کی ہے کہ وہ مفاد عامہ کے پیش نظر کرایوں میں کمی کیلئے بھی اپنا کرداراداکریں ۔

متعلقہ عنوان :