ٹی ٹوئنٹی ٹاپ 20 بلے بازوں کی رینکنگ جاری، کوئی پاکستانی شامل نہیں

muhammad ali محمد علی بدھ 30 مارچ 2016 00:07

ٹی ٹوئنٹی ٹاپ 20 بلے بازوں کی رینکنگ جاری، کوئی پاکستانی شامل نہیں
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مارچ2016ء)ٹی ٹوئنٹی ٹاپ 20 بلے بازوں کی تازہ رینکنگ میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کے 20 بہترین بلے بازوں کی رینکنگ جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رینکنگ میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے نمر 1 پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ جبکہ پاکستان کا کوئی بھی بلے باز ٹاپ 20 میں شامل نہیں ہے۔ پاکستان کی جانب سے سب سے بہترین رینکنگ عمر اکمل کی ہے جو اس وقت 21 واں نمبر حاصل کیے ہوئے ہیں۔