وزیر اعظم نواز شریف نے دھرنے کا مسئلہ آج ہی حل کرنے کی ہدایت کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 مارچ 2016 14:21

وزیر اعظم نواز شریف نے دھرنے کا مسئلہ آج ہی حل کرنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مارچ2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے دھرنے کا مسئلہ آج ہی حل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ دھرنے کے پر امن حل کے لیے تمام آپشنز پر غور کیا جائے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان انتظامیہ سے ملاقات کر کے دھرنے کے مسئلے کا پُر امن حل نکالنے پر غور کریں گے۔ اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اجلاس بھی کریں گے تا کہ اس مسئلے کا متفقہ طور پر کوئی حل نکالا جا سکے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ڈی چوک پر مظاہرین کا دھرنا آج چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :