پاکستان کے عدم استحکام کی تمام بھارتی سازشیں ناکام ہونگی‘وزیراعظم آزاد کشمیر

بدھ 30 مارچ 2016 15:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری عبدالمجید نے کہاکہ بھارت بین الاقوامی دہشت گرد ملک ہے جس نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے ریاست مقبوضہ کشمیرکے عوام کے حقوق غصب کررکھے ہیں ۔ بھارت پاکستان کے عدم استحکام کی بین الاقوامی سازشوں میں ملوث ہے۔پاکستان کے عدم استحکام کی تمام بھارتی سازشیں ناکام ہونگی۔

بھارتی حکمران اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔ بین الاقوامی دنیابھارت کے بزدلانہ جارحانہ اقدام کانوٹس لے اور بھارت کونیوکلیئرایشیاکاامن برباد کرنے سے باز رکھے۔ وزیراعظم آزادکشمیرنے کہاکہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ دنیابھارتی حکمرانوں کامکروہ چہرہ دیکھ لے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہاکہ ریاست جموں وکشمیرکے عوام بھارتی حکمرانوں کی شدیدمذمت کرتے ہیں اور اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کے منفی عزائم کا نوٹس لیں وزیر اعظم نے کہا کہ مہذب دنیا بھارت کے بین الاقوامی دہشت گردی کا اصل روپ دکھادیں۔

پاکستان اہل کشمیرکے ایمان کاحصہ ہے۔ کشمیرایشوتقسیم ہند فارمولے کانامکمل ایجنڈاہے۔ کشمیری عوام اس ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہیں۔ تحریک تکمیل پاکستان کا اب راستہ نہیں روکاجاسکتا۔ دریں اثناء وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجید نے کہاکہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے کشمیر ایشوکو فوکس کررکھاہے۔ کشمیرایشوہمارے لیے زندگی اور موت کامسئلہ ہے۔

کشمیرپربھارت کاغیرقانونی تسلط ختم ہوکررہے گا۔ وزیراعظم نے کہاکہ کشمیر ایشو پیپلزپارٹی کے قیام کی وجہ بنا۔ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے کشمیرکے لیے ایک ہزارسال تک جنگ لڑنے کا اعلان کیاجبکہ شہیدجمہوریت نے ساری زندگی کشمیریوں کے لیے وقف کررکھی تھی اور کہاکہ جہاں اہل کشمیرکاپسینہ گرے گاوہاں ہماراخون گرے گا۔ آزاد کشمیرمیں پارٹی لیڈرشپ کے مشن کی تکمیل کی جارہی ہے۔

انسانیت کی فلاح وبہبود پارٹی لیڈرشپ کاویژن ہے۔ پارٹی ویژن کوعملی جامع پہناتے ہوئے آزاد کشمیرکے عوام کی ترقی وخوشحالی کے لیے میگاپراجیکٹس دیئے۔ عوامی حقوق کا استحصال کرنے والے اقتدارپرستوں کوپیپلزپارٹی گورنمنٹ کی تعمیروترقی ہضم نہیں ہورہی۔ الزام تراشیوں کامنفی پروپیگنڈاشروع کررکھاہے مگرپیپلزپارٹی کی حکومت عوامی خوشحالی کے ایجنڈے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرے گی۔

عوام ہماری طاقت ہیں 2016 کے انتخابات میں کلین سویپ کرکے اقتدارپرستوں کے تمام خواب چکناچورکردیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ مصنوعی بیساکھیوں سے اقتدارحاصل کرنے والوں کی سیاست کوعوام نے مسترد کردیاہے۔ وفاقی وزراء کے انتخابات ہائی جیک کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہونگی۔ پیپلزپارٹی ہی عوامی عدالت میں سرخروہرکر دوبارہ حکومت بناکرپارٹی ویژن کوعملی جامع پہناکررہے گی۔ وزیراعظم آزادکشمیرنے کہاکہ حکومت انتخابات کومنصفانہ ، غیرجانبدارانہ بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔