سکھر،میٹرک کے امتحانات میں کھلے عام نقل کا سلسلہ جاری

بدھ 30 مارچ 2016 20:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء ) سکھر بورڈ کے زیر اہتمام نویں اور دسوین جما عت کے سالانہ امتحانات جا ری ، تیسرے روز بھی بورڈ کے اقدامات دھرے کے دھرے ، طلباء کھلے عام نقل کرتے رہے نہ کوئی روکنے والا تو نہ کو ئی ٹو کنے والا تھاتفصیلات کے مطابق سکھر کے تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام نویں اور دسویں جما عت کے سالانہ امتحانات جا ری ہیں تیسرے روز امتحانی مراکز میں نویں جما عت کے با ئیلوجی کا پرچہ ہوا جس میں بھی بو رڈ کی جانب سے کیے گئے تمام اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے امیدوار بلا کسی روک ٹو ک کے گا ئیڈوں اور سالڈ پیپرز کے ذریعے جوابی کاپی پر کرتے رہے جبکہ امتحانی سینٹرز پر تعینات پولیس اہلکار رشوت کے عیوض طلباء کو گائیڈیں اور بوٹیاں فراہم کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔

متعلقہ عنوان :