گندم کی کٹائی اپریل کے تیسرے ہفتہ میں شروع ہوگی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 30 مارچ 2016 21:11

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 30 مارچ۔2015ء) سرگودھا میں گندم کی کٹائی اپریل کے تیسرے ہفتہ میں شروع ہوجائیگی جس کیلئے صوبہ بھر میں گندم کی فصل کی کٹائی کیلئے انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں گندم کٹائی کے آلات کی فروخت بھی عروج پر ہے جبکہ محکمہ خوراک نے بھی گندم کی خریداری کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں اس بار گزشتہ سالوں کی نسبت گندم کی بہترین فصل تیار ہوئی ہے دوسری محکمہ موسمیات نے یکم اپریل سے تین اپریل تک مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے تاہم اس بارے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ بارشیں معمول سے انتہائی کم ہونگی اس سے فصل پر کوئی منفی اثرات نہیں پڑینگے۔