پاکستان نے پہلی مرتبہ تسلیم کیاہے کہ پٹھانکوٹ حملے کی منصوبہ بندی اسکی سرزمین پر ہوئی ،بھارتی وزیرداخلہ

بدھ 30 مارچ 2016 21:51

پاکستان نے پہلی مرتبہ تسلیم کیاہے کہ پٹھانکوٹ حملے کی منصوبہ بندی اسکی ..

دسپور/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان نے پہلی مرتبہ اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پٹھانکوٹ حملے کی منصوبہ بندی اسکی سرزمین پر ہوئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام کے علاقے ڈیروگڑھ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہاکہ پاکستان مسلسل کہہ رہا تھاکہ وہ بھارت میں عسکریت پسند اور دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے لیکن اب اس نے پٹھانکوٹ حملے کا اعتراف کیا اور اس حوالے سے ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی ۔

انکاکہنا تھاکہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم بھارت آئی ہوئی ہے اور ہماری ٹیم بھارت جارہی ہے ۔یہ سب وزیراعظم نریندرمودی کی مثبت سیاسی بصیرت اور صلاحیتوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ۔دنیا کے تمام ممالک اس بات کو تسلیم کررہے ہیں کہ بھارت کی طاقت میں اضافہ ہورہا ہے ۔نریندر مودی نے عالمی منظر نامے میں بھارت کی اہمیت کو اجاگر کیاہے ۔