جرائم کے واقعات کو ڈرامائی انداز میں نشر کرنے کیخلاف درخواست پر پیمراسے پروگراموں کی تفصیلات طلب

بدھ 30 مارچ 2016 22:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے جرائم کے واقعات کو ڈرامائی انداز میں نشر کرنے کے خلاف درخواست پر پیمراسے پروگراموں کی تفصیلات طلب کرلیں ۔بدھ کے روز چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس اعجاز الاحسن نے اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں جرائم کے واقعات کو ڈرامائی شکل میں دکھانے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار وکیل نے موقف اپنایا کہ ٹی وی چینلز پر ایسے پروگرام سے معاشرے اور بچوں پر منفی اثرات پڑتے ہیں۔اس طرح کے پروگراموں پیمرا قوانین کے برعکس ہیں۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ جرائم کے واقعات کو ڈرامائی انداز میں نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے پمرا کو حکم دیا جرائم کے واقعات کو ڈرامائی انداز میں پیش کئے جانے والے پروگراموں کی تفصیلات 15 دنوں میں پیش کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :