پاکستان علماء کونسل کا ایران کی حکومت سے بھارتی جاسوس کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ

بھارتی جاسوس ایران سے فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں،پاکستان کو ایران سے بیٹھ کر تخریب کرنے والے بھارتی دہشتگردوں کو فرار نہیں ہونے دینا چاہئے‘طاہر محمود اشرفی ،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ،مولانا ایوب صفدر،مولانا عبد الحمید وٹو،مولانا محمد شفیع قاسمی

بدھ 30 مارچ 2016 22:32

پاکستان علماء کونسل کا ایران کی حکومت سے بھارتی جاسوس کو پاکستان کے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء ) پاکستان علماء کونسل نے ایران کی حکومت سے بھارتی جاسوس کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ،مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ،مولانا ایوب صفدر،مولانا عبد الحمید وٹو،مولانا محمد شفیع قاسمی نے ایک مشترکہ بیان میں ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے شہر چاہ بہار میں بھارتی خفیہ ایجنسی’’راء ‘‘ کے نیٹ ورک کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کرے ۔

ان رہنماؤں نے ان اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ بھارتی جاسوس ایران سے فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایران سے بیٹھ کر تخریب کرنے والے بھارتی دہشتگردوں کو ایران کیحکومت کسی صورت میں فرار نہیں ہونے دینا چاہئے۔حکومت پاکستان کی طرف سے شواہد دئیے جانے کے بعد بھی اگر ایران سے بھارتی خفیہ ایجنسی راء کا نیٹ ورک چلانے والے فرار ہوجاتے ہیں تو اس سے بہت سے شکوک و شبہات پیدا ہوں گے۔

ان رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسی اور برادر ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان کی سلامتی و استحکام سے کھیلنے کی کوشش کی جائے گی تو یہ کسی صورت قابل قبول نہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی راء کے جاسوس کی گرفتاری کے بعد ایران میں موجود نیٹ ورک اور ایرانی خفیہ ادارون اور حکومت کی لاعلمی بہت سارے شکوک وشبہات جنم لے رہے ہیں ۔ایرانی حکومت کو سپہ سالار قوم جنرل راحیل شریف کی طرف سے پیش کئے گئے تحفظات کاجلد ازجلد جواب دینا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :