ہماری جماعت آزاد عدلیہ پر یقین رکھتی ہے ،محمود خان اچکزئی

وکلاء کے مسائل پر ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ،تمام جائزمطالبات کا ساتھ دینگے ،سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

بدھ 30 مارچ 2016 22:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مارچ۔2016ء)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہماری جماعت آزاد عدلیہ پر یقین رکھتی ہے اور وکلاء کے مسائل پر ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اور وکلاء کے تمام جائزمطالبات کا ساتھ دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالغنی خلجی کی قیادت میں وکلاء برادری سے بات چیت کر تے ہوئے کیا محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ وکلاء کے جائز مطالبات تسلیم کر نے حق میں ہو وفاقی اور صوبائی حکومتیں وکلاء کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اور صوبائی حکومت لورالائی ڈسٹرکٹ سرکٹ بینچ کو جلدازجلد اور فوری طور پر فعال کرے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو اور آئینی تقاضا بھی ہے کہ عوام کو ان کے دہلیز پر ان کے مسائل کو حل کرنا ہو گا انہوں نے کہا ہے کہ وکلاء برادری کو میں یہ باور کرانا چا ہتا ہو کہ میں اور میرے پارٹی بار کے جائز مطالبات اور درپیش مسائل پر ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اور وکلاء کے مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھ کر حل کر نے کی کوشش کرینگے جس پر ہائی کورٹ بار نے محمود خان اچکزئی کا شکریہ ادا کیا وکلاء برادری نے کہا کہ محمود خان اچکزئی جیسے قد آور شخصیت نے جس طرح عوام کے مسائل پرپارلیمنٹ میں آواز اٹھائی ہے وہ قابل تحسین ہے ۔