پی آئی اے نے پچاس فیصد سے زائد ڈائریکٹرز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 31 مارچ 2016 12:16

پی آئی اے نے پچاس فیصد سے زائد ڈائریکٹرز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31مارچ 2016ء) : پی آئی اے نے پچاس فیصد سے زائد ڈائریکٹرز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے محکمہ کے پچاس فیصد سے زائد ڈائریکٹرز کو خالی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرز کی تعداد پندرہ سے کم کر کے سات کی جا رہی ہے۔ تاہم اس فیصلے کی توثیق آج ہونے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں ہو گی۔ اجلاس کی صدارت چئیر مین پی آئی اے کریں گے جس میں پی آئی اے کے مالی اخراجات سمیت دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :