کشمیر ایجوکیشن مڈ ل اکیڈمی چہلہ بانڈی کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات مجموعی رزلٹ 100فیصد رہا

تاریخ عالم شاہد ہے جن اقوام نے حصول علم کو اپنا شعار بنایا انہیں زمانے میں عروج حاصل ہوا ‘پرنسپل ادارہ فاروق اعوان

جمعرات 31 مارچ 2016 12:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) کشمیر ایجوکیشن مڈ ل اکیڈمی چہلہ بانڈی کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات مجموعی رزلٹ 100فیصد رہا۔ بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لیئیپہلی پوزیشن عالیہ نوراللہ نے حاصل کی جبکہ تقریب کی صدارت لال دین اعوان صدر مہاجر کیمپ اپرمیرا مہمان خصوصی راجہ جہانگیر ،صدر مہاجر یوتھ خورشید اعوان ،شفیق اعوان ،پرویز درانی ودیگر تھے۔

بچوں نے رنگا رنگ ٹبلیو پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیا ۔بچوں نے پشاور کے شہداء کے نام پر ٹبلیو پیش کیا جس سے تقریب میں بیٹھے تمام شرکاء آب دیدہ ہوگے ۔کشمیر ی ترانے ملی نغموں پر راکس اورکشمیر ٹبلیو پیش کر کے تقریب میں ایک نئی رونک ڈال دی پرنسپل ادارہ فاروق اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہمیں معاشرے کا کارآمد شہری بناتی ہے علم ہی ایک ایسا نور ہے جسکو کوئی نہیں چرا سکتا ۔

(جاری ہے)

تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے ۔ زیور علم سے آراستہ و پیراستہ معاشرہ ہی حقیقی انقلاب برپا کر سکتا ہے تاریخ عالم شاہد ہے جن اقوام نے حصول علم کو اپنا شعار بنایا انہیں زمانے میں عروج حاصل ہوا اور جن قوموں نے علم کی اہمیت نہ جانی غلامی اور ذلت ان کا مقدر ٹھہری مقررین تقریب نے کہا کہ آزاد کشمیر کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں اور ہٹیاں بالا میں میں تعلیم کے فروغ میں کشمیر ایجوکیشن نے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں جذبہ فروغ علم سے لیس ہو کر علم کی شمع جلائی آج اللہ کے فضل و کرم سے اس علاقہ میں کشمیر ایجوکیشن ماڈل سکول میں نمایاں مقام رکھتا ہے ۔

بعد ازاں سکول کے بچوں نے رنگارنگ پروگرام ،ٹیبلو،ملی نغمے پیش کیئے جس پر حاضرین نے بچوں کو دل کھول کر داد دی بلا شبہ کشمیر ایجوکیشن سکول میں جہاں نصابی سرگرمیوں کو اہمیت دی جاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی کشمیر ایجوکیشن مڈل اکیڈمی سکول کے بچے نمایاں نظرآتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ علم کی شمع کو پوری دنیا میں روشن کریں آزادکشمیر تعلیم کے میدان میں سب سے آگے ہے اور ہمارے سکو ل کے اندر آکسفورڈ کا سلیبس پڑھایا جارہے جو کہ جدید تعلیمی نصاب سے آراستہ ہے۔

تقریب سے مہمان خصوصی راجہ جہانگیر ،پرویز درانی ،خورشید اعوان ،دل جان یوسف ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔مقررین نے سانحہ لاہور میں شہید ہونے والے افراد کیلئے فاتحہ خوانی،مسلح افواج پاکستان کی آپریشن ضرب عضب میں کامیابی،ملکی استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی -

متعلقہ عنوان :