مظفرآباد ‘ تیسری جماعت کے ہونہار طالبعلم محمد ثوبان چوہدری کا اعزاز ،گولڈ میڈل حاصل کرلیا

جمعرات 31 مارچ 2016 13:03

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء)مظفرآباد کے ہونہار طالبعلم کا اعزاز ،مظفرآباد کے ہونہار طالبعلم محمد ثوبان چوہدری نے ہائی ٹیک ایجوکیشن سیٹی ٹیکسلا کینٹ کے سالانہ امتحان 2016تیسری جماعت میں 99.67فیصد نمبرات حاصل کر کے نہ صرف اپنی جماعت بلکہ تمام آٹھ سکیشنز میں ٹاپ کر کے گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

ثوبان چوہدری مستقل میں پائلٹ بننا چاہتے ہیں اور اپنے ملک کی ترقی او ر کامیابی کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے اپنی اس کامیابی کو اپنے والدین کی دعاؤں اور اساتذ ہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیا ۔ وہ معروف ماہر تعلیم وسماجی شخصیت عطا ء المنعم چوہدری کے صاحبزادے ،ایف ڈی چوہدری مرحوم سابق ممبر ضلع کونسل مظفرآباد کے پوتے اور معروف بینکار چوہدری محمد شبیر آف گوجرہ کے نواسے ہیں۔