بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ناراض ایجنٹ خاموشی کے ساتھ دوسرے ملکوں میں رہنے لگے

جمعرات 31 مارچ 2016 14:29

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ناراض ایجنٹ خاموشی کے ساتھ دوسرے ملکوں میں ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ناراض ایجنٹ خاموشی کے ساتھ دوسرے ملکوں میں رہنے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کے مقامی اخبار ” آؤٹ لک “ کی رپورٹ کے مطابق خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ رابندر سنگھ نے منحر ف ہو کر امریکہ کی شہریت اختیار کر لی اور وہ را کی نگرانی کے باوجود فرار ہو کر سی آئی اے کا جاسوس بن گیا ‘ را سے تعلق رکھنے والے پی آر بچر نامی سینئر فیلڈ آفیسر لندن میں لاپتہ ہو گئے ‘ شمشیر سنگھ مہاراج کمار ریٹائرمنٹ کے بعد کینیڈا منتقل ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق میجر آر ایس سونی جو پاکستانی ڈیسک پر انڈر سیکرٹری تھے ‘وہ 80 کی دہائی میں سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر کینیڈا چلے گئے ‘ اشوک ساٹھی ایران میں بھارت کے واحد قونصلر رہے ‘قونصل خانے میں آتشزدگی کے بعد وہ بھی غائب ہو گئے اور اب کینیڈا میں مقیم ہے۔

متعلقہ عنوان :