متاثرین سیٹلائٹ ٹاؤن ٹھوٹھہ و لنگرپورہ کو 20فیصد کوٹہ پلاٹوں کی مفت فراہمی کا نوٹیفکیشن قابل ستائش ہے‘ جاوید خان مغل

جمعرات 31 مارچ 2016 15:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر حلقہ چھ کے سینئر رہنما نمبردار جاوید خان مغل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید ،وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد رشید،محمد معارف مغل نے متاثرین سیٹلائٹ ٹاؤن ٹھوٹھہ و لنگرپورہ کو 20فیصد کوٹہ پلاٹوں کی مفت فراہمی کا نوٹیفکیشن کر کے ہزاروں متاثرین کے دل جیت لیے ہیں ۔

حلقہ کے عوام ووٹ کے ذریعے اپنی قیادت پر اعتماد کا بھرپور اظہار کریں گے ۔چوہدری محمد رشید کی کوششوں سے پی پی کی عوامی حکومت کا تاریخی اقدام ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھوٹھہ کے مقام پر متاثرین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں اکبر زمان ،خورشید خان ،محمد نسیم خان ،بشارت خان ،ملک علی زمان ،منشی خان ،محمد سرور پراچہ ،معروف پراچہ اور دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نمبردار جاوید خان مغل نے کہا کہ حکومت کے فیصلے سے متاثرین سیٹلائٹ ٹاؤنز کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ہے ۔جس پر متاثرین وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید،وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد رشید اور محمد عارف خان مغل کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ چھ کے عوام آج بھی بھرپور قوت کے ساتھ پی پی کے ساتھ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :