ویران میدانوں کو کھیل اور کھلاڑیوں سے آباد کیاجاسکتاہے‘آزادکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے میرپور سپرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ٹی 20کا انعقاد کرکے کرکٹ کے فروغ کیلئے اچھا اقدا م کیاہے جسے فراموش نہیں کیاجاسکتا

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے سیکرٹری مالیات و امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے تھری میرپور چودھری محمد سعید کی بات چیت

جمعرات 31 مارچ 2016 15:12

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری مالیات و امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے تھری میرپور چودھری محمد سعید نے کہاہے کہ ویران میدانوں کو کھیل اور کھلاڑیوں سے آباد کیاجاسکتاہے۔آزادکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے میرپور سپرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ٹی 20کا انعقاد کرکے کرکٹ کے فروغ کے لیے اچھا اقدا م کیاہے جسے فراموش نہیں کیاجاسکتا۔

ٹیوٹا وارئیر کی ٹیم ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے نامزدہ کھلاڑیوں پر مشتمل ایک متوازن ٹیم ہے ۔

(جاری ہے)

نوجوان کھلاڑی سپورٹس مین شپ کے ڈسپلین کو برقرار رکھتے ہوئے میرپور میں کرکٹ کے شائقین کو ایک اچھا کھیل پیش کریں ۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے آزادکشمیر کرکٹ ایشوایشن سے خریدی ہوئی ٹیم ٹیوٹا وارئیر کے کپتان چودھری کامران شفیع اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں سے ٹیوٹا کے آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر آزادکشمیر چمبر آف کامرس و ڈائریکٹر ٹیوٹا آزاد میرپور چودھری صہیب سعید بھی موجود تھے۔اُنہو ں نے مزید کہاکہ کرکٹ کے کھیل کے فروغ کے لیے میر عثمان کی کاوشوں کی حصوصلہ افزائی کے لیے ٹیوٹا نے ٹیم خریدی تاکہ لوکل کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :