وزیر اعلیٰ کی ساہیوال کے نواحی گاوٴں میں سانحہ گلشن اقبال پارک میں جاں بحق ہونیوالی دو خواتین کے گھرآمد،تعزیت کا اظہار، جاں بحق خاتون سکینہ بی بی کی یتیم بیٹی کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان،20لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک دیا،جاں بحق ہونے والی دو سالہ جویریہ کے لواحقین کو 10لاکھ روپے مالی امداد کا چیک دیا ، درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی،آپ میری بیٹیوں کی طرح ہیں ،آپ کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا،آپ کے والد پہلے وفات پاچکے ہیں ، والدہ دھماکے میں جاں بحق ہوئیں ،اس دکھ کا اندازہ آپ سے زیادہ کوئی نہیں کرسکتا،دہشت گردوں نے قوم کی بیٹیوں ،ماوٴں، بہنوں اوربیٹوں کوبربریت کا نشانہ بنایاہے،انہیں ظلم کا حساب دینا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ شہبازشریف کی سکینہ بی بی کی بیٹی معظمہ سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 31 مارچ 2016 19:24
لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2016ء) :وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آج ساہیوال کے نواحی گاوٴں چک نمبر 86/6-R میں سانحہ گلشن اقبال پارک میں جاں بحق ہونیوالی دو خواتین کے گھر گئے اورغمزدہ خاندان سے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا۔وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے تعزیت کے بعد جاں بحق خواتین کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
گلشن اقبال پارک دھماکے میں اس گاوٴں کی رہائشی 55 سالہ سکینہ بی بی اور 2 سالہ جویریہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی تھیں جبکہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والی سکینہ بی بی کے خاوندمحمد حسین کا پہلے ہی انتقال ہوچکا ہے ۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والی خاتون سکینہ بی بی کی یتیم بیٹی معظمہ کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیا اور20لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک دیاجبکہ دو سالہ جویریہ کے لواحقین کو 10لاکھ روپے مالی امداد کا چیک دیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.