پشتونخوامیپ مخلوط صوبائی حکومت کا حصہ ہے،پارٹی نے دیگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر صوبے میں امن وامان کی بحالی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھارکھے ہیں،صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال

جمعرات 31 مارچ 2016 22:53

ہرنائی۔31 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 مارچ۔2016ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی و صوبائی سیکرٹری اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے کہاہے کہ پشتونخوامیپ مخلوط صوبائی حکومت کا حصہ ہے۔ پارٹی نے دیگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر صوبے میں امن وامان کی بحالی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کرنا سمیت صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترقی دلانے کیلئے اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری سمیت عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

مخالفین صوبے کی ترقی و خوشحالی کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ ضلع ہرنائی میں گوشت سبزی مارکیٹ کی تعمیراتی کام کی تکمیل پشتونخوامیپ کا عوام سے انتخابات میں کئے ہوئے وعدوں کی پاسداری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشتونخواملی پارٹی کے ضلعی سیکرٹری چیئرمین میونسپل کمیٹی سید غفورشاہ سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ایس او کے ضلعی سیکرٹری حفیظ شاہ بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے پارٹی کے ضلعی سیکرٹری چیئرمین مونسپل کمیٹی سید غفورشاہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو معیاری بنانے کیلئے کھڑی نگرانی کرے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری میٹریل سے تکمیل کیلئے پارٹی سطح پر بھی اقدامات کئے جائے ۔صوبائی وزیر نے کہاکہ پشتونخوامیپ مخلوط صوبائی حکومت کا حصہ ہے۔ پارٹی نے اتحادیوں کے ساتھ ملکر صوبہ بھر کے پسماندہ علاقوں کو ترقی دلانے صوبے میں امن ومان کے قیام سمیت عوامی مسائل پر بھرپور توجہ دیا گیا ہے۔

جن کے ثمرات عوام کو مل رہے ہیں لیکن مخالف سیاسی جماتیں موجودہ حکومت کی جانب سے صوبے میں امن وامان کے قیام عوامی مسائل اور صوبہ میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنرل الیکشن میں عوام سے پارٹی نے جو وعدے کئے۔ ان پر مرحلہ وارعمل درآمد ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :