ایف اے اوکی کارکردگی اور اپروچ کو محکمہ زراعت توسیع بلوچستان کی زیرنگرانی چلائیں گے سیکریٹری زراعت

جمعرات 31 مارچ 2016 22:54

کوئٹہ۔31 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 مارچ۔2016ء) محکمہ زراعت توسیعی بلوچستان کے ترجمان کے مطابق گذشتہ دنوں ایف اے او (FAO) کے تعاون سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سیکریٹری زراعت عبدالرحمن بزدار تھے۔ سیمینار میں ایف اے اوکے ڈپٹی چیف آف پروگرامز احمد عیسیٰ، ایف اے او کے انٹرنیشنل پراجیکٹ منیجر مارسل اسٹالن، ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع مسعود بلوچ کے علاوہ محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے علاوہ آفیسران اور کارکنان کی کثیر تعدا نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری زراعت نے ایف اے او کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف اے اوکی کارکردگی اور اپروچ کو محکمہ زراعت توسیع بلوچستان کی زیرنگرانی چلائیں گے اور اس سلسلے میں محکمہ کے آفیسران کو زیادہ سے زیادہ تیار ہونے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

سیکریٹری زراعت نے مس مرجان فریڈ ریکس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں فارمز فیلڈ اسکولوں کو مرجان فریڈ ریکس کے نام سے یاد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایف اے او اور محکمہ زراعت مل کر بلوچستان میں زراعت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ سیمینار سے ایف اے او کے فارمز فیلڈ اسکول کے کنسلٹنٹ مرجان فریڈ ریکھ نے کہا کہ ایف اے او کی ٹیم محکمہ زراعت سے مل کر فارمز فیلڈ چلارہے ہیں جس میں زراعت کے ماہرین معاون کا کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فارمز فیلڈ اسکول 15سے 20افراد پر مشتمل ہوتا ہے۔

معاون کی مدد سے ایک فصل کا مختلف مرحلہ پر معائنہ کرتے ہیں اور اس کے مختلف مسائل سے آگاہ ہوکر ان کے حل تلاش کرتے ہیں جس میں مذکورہ فصل کی بیماریاں، خوراک کی کمی، کھادوں کی کمی، پانی کے استعمال وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم زمینداروں کو عملی طور پر فصل کے متعلق سکھانے کا عمل ہے کیونکہ جو کام زمیندار خود کرسکتا ہے اس پر عمل بھی کرتا ہے اور محنت بھی۔

سیمینار سے ایف اے او کے ڈپٹی چیف آف پروگرام احمد جان عیسیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب تک فارمز فیلڈ اسکول کے تحت ایف اے او نے 100سے زائد زراعت کے عملے کو تربیت دی ہے۔ ان میں سے 30سے زیادہ مختلف اضلاع میں فارمرینڈ اسکول چلارہے ہیں۔ سیمینار سے ایف اے او کے انٹرنیشنل پراجیکٹ منیجر مارشل اسٹالن نے سیمینار کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی، سیمینار کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع مسعود بلوچ نے ایف اے او اور تمام آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن ایف اے او محکمہ زراعت کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے جس سے زراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحالی یقینی ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :