سانحہ لاہور،پنجاب بھر میں آپریشن تیز ،مزید 84 مشکوک افراد گرفتار

جمعہ 1 اپریل 2016 11:41

سانحہ لاہور،پنجاب بھر میں آپریشن تیز ،مزید 84 مشکوک افراد گرفتار

لاہور /ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء ) سانحہ لاہور کے بعد پنجاب بھر میں حساس اداروں کا آپریشن جاری ، پنجاب بھر میں مجموعی طور پر84 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد پنجاب بھر میں پولیس،رینجرز اور حساس اداروں کی جانب سے آپریشن تیز کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

لاہور میں تھانہ فیکٹری ایریا میں سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لئے گئے 39 مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے جبکہ 12 افراد کے خلاف غیر قانونی رہائش پر مقدمہ درج کیا گیا ۔

دوسری جانب پولیس اور حساس اداروں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مشرکہ کارروائی کرتے ہوئے پٹھان بستی سے 44 افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کو نامکمل کوائف ہونے کی بنا پر حراست میں لیا گیا ۔تفتیش مکمل ہونے اور کوائف دکھانے کے بعد زیر حراست افراد کو چھوڑ دیا جائیگا۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران بائیو میٹرک ڈیوائس کے ذریعے شہریوں کی شناخت کی جبکہ کرایہ داروں کے کوائف کی بھی مکمل چھان بین بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :