محبوبہ مفتی چار اپریل کو مقبوضہ کشمیر کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کے طور پر عہدے کا حلف اٹھائیں گی

جمعہ 1 اپریل 2016 13:22

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی چار اپریل کو مقبوضہ کشمیر کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کے طور پر عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پی ڈی پی کے ایک پارٹی رہنما امیتابھ ماتو نے بتایا کہ محبوبہ مفتی چار اپریل کو ریاست کی وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا رہی ہیں۔ دریں اثناء پی ڈی پی کے ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ انہوں نے اور بی جے پی کے الائنس نے محبوبہ مفتی کی حلف برداری کے حوالے سے باہمی رضامندی کی تاریخ بارے ریاستی گورنر این این ووہرا کو آگاہ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :