سید علی گیلانی کا ایسکارٹ ہسپتال میں معائنہ ‘ حالت تسلی بخش ‘ جلد مقبوضہ کشمیر واپس جانے کا امکان

جمعہ 1 اپریل 2016 13:24

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سربراہ سید علی گیلانی کاایسکارٹ ہسپتال میں معائنہ کیا گیا ڈاکٹروں نے حالت کو اطمینان بخش قرار دے دیا ‘جلد مقبوضہ کشمیر واپس جانے کاامکان ہے ۔

(جاری ہے)

حریت ترجمان ایاز اکبر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سید علی گیلانی کے گزشتہ روز نئی دہلی کے ہسپتال میں کئی طبی ٹیسٹ کرائے گئے اور ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو اطمینان بخش قرار دیدیا ہے اورکوئی غیر معمولی صورتحال پیش نہ آئی توگیلانی آئندہ ہفتہ کے اندر اندر وادی واپس لوٹ آئیں گے۔

حریت ترجمان ایاز اکبر نے کہا کہ گیلانی جسمانی طور اگرچہ پہلے کے مقابلے میں کچھ کمزور ہوگئے ہیں البتہ وہ آہستہ آہستہ روبہ صحت ہورہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ روزموصوف کو ایسکارٹ ہسپتال لے جایا گیا جہاں مشہور ماہر امراض قلب ڈاکٹر ٹی ایس کیلر نے ان کا طبی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ان کے دل کا ایک اہم ٹیسٹ کو روناری آریٹری سی ٹی اینجیو گرافی کرایا گیا اور ڈاکٹر نے ان کے دل کی حالت کو تسلی بخش قرار دیا، البتہ انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا۔