رواں ماہ کے دوران سویابین کی بہاریہ فصل پر سفید مکھی زرد موزیک کاحملہ کرسکتی ہے، زرعی ماہرین

جمعہ 1 اپریل 2016 14:30

فیصل آباد۔یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء ) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ رواں ماہ اپریل کے دوران سویابین کی بہاریہ فصل پر سفید مکھی زرد موزیک کاحملہ کرسکتی ہے لہٰذا کاشتکار زرد موزیک کے کنٹرول کیلئے بروقت اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ سویابین نہ صرف ایک منافع بخش فصل ہے بلکہ اس کے بیج میں 38 سے 42 فیصد تک پروٹین اور 18سے21 فیصد تک اعلیٰ قسم کا تیل پایاجاتاہے جو دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کیلئے انتہائی موٴثر ہونے کے علاوہ اس کا آٹا شوگر کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ہے ۔

انہوں نے بتایاکہ سویابین سے خوردنی تیل ، گھی ، خشک دودھ ، سویامکھن ، بیکری آئٹمز سمیت 200سے زائد مختلف اقسام کی خوردنی اشیاء تیار کی جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ سویابین پھلی دار اجناس مونگ ، ماش ، لوبیا، برسیم ،گوارہ کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بہاریہ سویابین کی فصل 120روز میں پک کر تیار ہو جاتی ہے۔