چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے مستعفی ہونے کی پیش کش کردی

جمعہ 1 اپریل 2016 15:54

چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے مستعفی ہونے کی پیش کش کردی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔یکم اپریل2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی پیش کش کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق شہریار خان نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ ملنے کے بعدخود پر ہونے والی شدید تنقید کے بعد عہدے سے مستعفی ہونے کی پیش کش کر دی ہے،ان پر ہیڈ کوچ وقار یونس کی رپورٹ لیک ہونے کے بعد شدید تنقید کی گئی تھی تاہم اس ضمن میں شہریار خان اور نجم سیٹھی کے مابین اہم ملاقات جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شہریار خان کا کہنا ہے کہ اگران کے جانے سے کرکٹ بورڈ کے مسائل حل ہوسکتے ہیں تو وہ استعفی دینے کے لیے تیار ہیں جبکہ دوسری جانب نجم سیٹھی انہیں مستعفی ہونے سے باز رکھنے کی کوشش کررہے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ استعفی دینے کی بجائے ہمیں مل بیٹھ کر مسائل حل کرنا ہوں گے ۔