علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے چھ ماہ دورانیہ کے 9 مختلف زرعی کورسز میں داخلوں کا آغاز کردیا

جمعہ 1 اپریل 2016 19:31

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے زرعی شعبے میں پروفیشل اپ گریڈیشن کے لئے چھ ماہ دورانیہ کے 9 مختلف زرعی کورسز میں داخلوں کا آغاز کردیا ہے۔ ان کورسز میں پودوں کی حفاطت، تیل دار فصلوں کی کاشت، فارم مشینری، باغبانی کے جدید عملی طریقے، نفع بخش زرعی مہارتیں، مرغبانی، ڈیری فارمنگ، جدید زراعت اور گھریلو زرعی امور کا انتظام جیسے کورسز شامل ہیں۔

ان تمام پیشہ ورانہ تعلیمی پروگراموں کے داخلے لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 11 اپریل تک جاری ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے مطابق مختصر دورانیہ کے زرعی کورسز متعارف کرانے کا بنیادی مقصد دیہی علاقوں میں بسنے والے لوگوں کو اپنے ہی علاقوں میں رزق حلال کمانے کے قابل بنانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کورسز کے نصابات کو تیار اور اپ ڈیٹ کرانے میں زرعی ماہرین اور فیکلٹی ممبران سے تجاویز طلب کی گئی تھی تاکہ زرعی شعبے سے وابستہ افراد کو تازہ ترین تراکیب اور طریقوں سے لیس کیا جا سکے۔

چھ ماہ دورانیہ کے سرٹیفیکیٹ کورسز جن میں اللسان العربی)ابتدائی عربی کورس(، عربی بول چال، لغت القرآن، سرٹیفیکیٹ ان لائبریرین شپ، گھر میں تیار شدہ مصنوعات کی فروخت اور فرنچ آن لائن کورسز شامل ہیں، کے داخلے بھی جاری ہیں۔ آٹھ پروگرامز میں ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس کے داخلے بھی پیش کئے گئے ہیں۔ ان پروگرامز میں اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس، بینکنگ اینڈ فنانس، ہاسپٹل مینجمنٹ، ہوٹل مینجمنٹ، ہیومن ریسورس مینجمنٹ، آئی ٹی مینجمنٹ، مارکیٹنگ مینجمنٹ اور ٹورازم مینجمنٹ شامل ہیں۔

سمسٹر بہار 2016ء میں پیش کئے گئے تمام تعلیمی پروگراموں کے داخلے لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 11 اپریل تک جاری ہیں۔ داخلوں کے بارے میں مزید تفصیلات جاننے کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ اوپن یونیورسٹی کو پروفیشنل اپ گریڈیشن اور لرننگ کا ایک معیاری اور ماڈل ادارہ بنانے کا مشن ہے اور اوپن یونیورسٹی ملک کے واحد جامعہ ہوگی جو ہر عمر کے لوگوں کو ان کے رہائش گاہوں کے قریب ترین مقامات پر پیشہ ورانہ مہارت میں اضافے کے لئے مختلف پروفیشل ڈویلپمنٹ کے کورسز شروع کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی کو بہت جلد پروفیشل ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ایک معیاری ادارے کی شناخت حاصل ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :