پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کی 13 ویں سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

جمعہ 1 اپریل 2016 20:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس میں 13 سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، سنچر ی انشورنس کمپنی کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ محمد اکرام، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کالج پرنسپل ڈاکٹر مبشر منور خان نے قیام پاکستان کے لئے بر صغیر کے مسلمانوں کی قربانیوں اور کوششوں پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ سر سید احمد خان، قائد اعظم اور علامہ اقبال نے مسلمانوں کے الگ قیام کے لئے دن رات محنت کی۔ انہوں نے طلباء و طالبات کی نصیحت کی کہ وہ ملکی ترقی کے لئے دن رات محنت کریں اور پاکستان کا روشن چہرہ دنیا کے سامنے پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :