دانش سکول کا اعزاز

جمعہ 1 اپریل 2016 20:03

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ یکم اپریل۔2015ء) پنجاب ایجوکیشن کمیشن کلاس پنجم اور ہشتم کے 2016 ءء کے سالانہ امتحان میں دانش پبلک سکول محلہ سلطان پورہ سمبڑیال کی 2طالبات کلا س ہشتم میں اشل ایمان نے 500میں سے 474 نمبر حاصل کر کے ضلع بھر میں اول پوزیشن ، عائشہ فردوس نے 472نمبر حاصل کر کے ضلع بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سکول ہذا کلا س پنجم کے طالب علم شایان طاہر نے 480 نمبر حاصل کر کے ضلع بھر میں اول پوزیشن حاصل کی ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء دانش پبلک سکول کے ہی 20 طلبہ اور طالبات نے کلاس ہشتم میں 400سے زائد نمبر حاصل کر کے تحصیل بھر میں نمایان رزلٹ کا حامل رہا ہے عوامی سماجی حلقوں نے دانش پبلک سکول کے پرنسپل سعید احمد کو سکول کے شاندار رزلٹ پر مبارک باددی ہے ۔

متعلقہ عنوان :