ہونہار طالبہ کا اعزاز

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 1 اپریل 2016 20:03

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ یکم اپریل۔2015ء) ڈھلم بلگن کے نجی سکول کی ہونہار طالبہ عائشہ طیب نے چھٹی کلاس میں 750 نمبروں میں سے 711 نمبر حاصل کر کے اپنی جماعت میں اول پوزیشن حاصل کی ہے اوراسے سکول انتظامیہ کی طرف سے بیسٹ طالبہ کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے ،یاد رہے کہ عائشہ طیب نے پانچویں کے بورڈ کے امتحان میں حکومت کی طرف سے وظیفہ بھی حاصل کیا تھا ، طالبہ کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں ڈاکٹر بن کر ملک وقوم کی خدمت کرنا چاہتی ہے ۔