راولپنڈی میں سکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع ہونے سے داخلوں کا مسئلہ حل ہوجائے گا،ارشدقریشی

جمعہ 1 اپریل 2016 21:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ نمبر8ارشدقریشی نے کہا ہے کہ ایم این اے ملک ابرار نے وزیراعلی پنجاب سے سکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کرانیکی منظوری لیکر راولپنڈی کے سرکاری سکولوں میں داخلوں کا مسئلہ حل کرادیا ہے ان کے اس اقدام کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ملک ابرار نے حقیقی معنوں میں عوامی نمائندہ ہونے کا ثبوت دیا ہے ،سکولوں میں دوسری شفٹ شروع ہونے سے جہاں زیادہ سے زیادہ بچے سرکاری سکولوں میں داخل ہوسکیں وہیں راولپنڈی میں شرح خواندگی میں بھی اضافہ ہوگاانہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ویسے بھی تعلیم کے شعبہ میں خاطر خواہ اقدمات اٹھا رہی ہے وزیراعلی پنجاب اس حوالے سے خود ذاتی دلچسپی لے رہے راولپنڈی کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں ملک ابرار جیسا عوامی نمائندہ ملا جو علاقے کی تعمیر و ترقی کیساتھ ساتھ تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی اپنی بھرپور کوششیں کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :