آرمی چیف سے وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات ، پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف سخت آپریشن کا فیصلہ

را کے گرفتار ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے حوالے سے تبادلہ خیال ، پنجاب میں را کے نیٹ ورک کے توڑنے کا عزم

جمعہ 1 اپریل 2016 22:05

آرمی چیف سے وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات ، پنجاب میں دہشتگردوں ..

اسلام آباد/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن اور ’’را‘‘ کا نیٹ ورک توڑنے کے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پر گفتگو کی گئی اور ان کے خلاف سخت آپریشن سے دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ملاقات میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور پنجاب میں را کے نیٹ ورک کے توڑنے کے عزم کابھی اظہا رکیا گیا۔