اسلام دین امن و سلامتی ہے، تنگ نظری اور انتہا پسندی کے الاؤ میں وہ لوگ جل رہے ہیں ،تحریک منہاج القرآن
امن کی بحالی کیلئے ضروری ہے کہ آقا ﷺ کی ذات سے تعلق کو پختہ کیا جائے،ذات سے تعلق مضبوط ہو گا تو آپؐ کی سیرت کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی تحریک ملے گی، میلاد مصطفےٰ کانفرنس میں خطاب
جمعہ 1 اپریل 2016 22:20
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء)تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت مفتی ارشاداحمدسعیدی،ضلعی امیرسیدہدایت رسول قادری نے کہاہے کہ اسلام دین امن و سلامتی ہے۔ تنگ نظری اور انتہا پسندی کے الاؤ میں وہ لوگ جل رہے ہیں جنہوں نے اسلام کی روح کو سمجھا نہیں۔ جس دل میں نبی کریمﷺ کی ذات سے محبت کے چشمے پھوٹتے ہیں وہ کسی جانور کو بھی گزند پہنچانے کا تصور نہیں کر سکتا۔
امن کی بحالی کیلئے ضروری ہے کہ آقا ﷺ کی ذات سے تعلق کو پختہ کیا جائے۔ذات سے تعلق مضبوط ہو گا تو آپؐ کی سیرت کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی تحریک ملے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پی پی65زیراہتمام اقبال ٹاؤن میں میلاد مصطفےٰ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پرامیرعلماء کونسل علامہ عزیزالحسن اعوان،علامہ ریاض احمدکھرل،رانا رب نواز انجم،میاں کاشف محمود،زبیب مسعودشاہ،اﷲ رکھانعیم ،رانامحمدادریس،حاجی امین القادری،میاں انصرمحمود،میاں ظہور،طارق نعیم،شاہدسلیم،عاصم نعیم،ملک سرفرازقادری،آصف عزیز،عامر حسین بھی موجودتھے۔
ہدایت رسول قادری نے کہا کہ باطن کو نور اور امن سے مزین کرنے کیلئے حضور ﷺ کا ادب سیکھنا ہو گا۔حضور ﷺ کے ادب سے عاجزی اور انکساری آئے گی اور معاشرے میں محبت کی خوشبو پھیلے گی اور جس دل میں محبت کا سمندر موجزن ہو جائے اس جسم سے دوسرے کیلئے سلامتی اورمحبت کے رویے ہی پھوٹ سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ امت کو نعمت اسلام اور معرفت الٰہی مصطفی ﷺ کے میلاد کے صدقہ نصیب ہوئی اور پورا قرآن حضور کے اخلاق اور سیرت پر اعلیٰ کتاب ہے۔ محبت اور ادب ایمان کی متاع ہے آج داخلی اور خارجی قیام امن کیلئے محنت کی ضرورت ہے ۔من کی دنیا کو نبی کریمﷺ کی محبت سے سیراب کرنا ہو گا۔نفسانی خواہشات کو ختم کر کے باطن کو تقوی،طہارت،توحید الٰہی اور محبت رسول ﷺ سے اجالا کر لیا جائے تو امت کا ہر فرداپنے اپنے ملک میں امن و سلامتی بکھیرنے والا بن جائے گا ۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.