ایم کیو ایم کے 100 کارکنوں اور سابق سیکٹر انچارج نے پاک سرزمین میں شمولیت اختیار کرلی

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 اپریل 2016 22:27

ایم کیو ایم کے 100 کارکنوں اور سابق سیکٹر انچارج نے پاک سرزمین میں شمولیت ..
حیدر آباد( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم اپریل۔2016ء) انیس قائمخانی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے 100 کارکنوں اور سابق سیکٹر انچارج نے پاک سرزمین میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق مئیر کراچی اور سینیٹر مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ 24 اپریل کے بعد کوئی را کا ایجنٹ نہیں رہے گا۔ 24 اپریل کے بعد کوئی کسی کو را کا ایجنٹ بنانے والا نہیں رہے گا۔

(جاری ہے)

ہم اپنے بین الاقوامی دفاتر بھی کھولنے جا رہے ہیں۔ فاروق ستار کے حوالے سے مصطفی کمال نے اکشاف کیا ہے کہ وہی ہمیں ایم کیو ایم کے اندرونی معاملات کی خبریں پہنچا رہے ہیں۔ جبکہ انیس قائمخانی نے دعوی کیا ہے کہ ایم کیو ایم حیدر آباد کے سابق سیکٹر انچارج کامران خانزادہ اور 100 سے زائد کارکنوں نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ان کارکنوں میں متعدد عہدیدار بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :