سعودی عرب میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی، شہریوں کو وارننگ جاری

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 اپریل 2016 22:27

سعودی عرب میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی، شہریوں کو وارننگ جاری
ریاض( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم اپریل۔2016ء) سعودی عرب میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کے باعث شہریوں کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں گزشتہ روز سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بارشوں کا یہ سلسلے اگلے کچھ روز میں شدت اختیار کر جانے کی پیشن گوئی ہے۔ سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ طوفانی ہو جانے کا خدشہ ہے۔ جبکہ ایسے موسم میں حد نگاہ محدود ہو جانے کا امکان بھی ہے۔ اس تمام صورتحال میں حکومت کی جانب سے عوام کو ضروری ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ حکومت نے عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :