نجم سیٹھی نے ڈیڑھ سال سے مجھ سے بات نہیں کی: وقار یونس

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 اپریل 2016 23:27

نجم سیٹھی نے ڈیڑھ سال سے مجھ سے بات نہیں کی: وقار یونس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم اپریل۔2016ء) وقار یونس کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی نے ان سے ڈیڑھ سال سے بات نہیں کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پی سی بی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چئیرمین نجم سیٹھی ان کی جانب سے کیے گئے کسی رابطے کا جواب نہیں دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

2015 کے ورلڈکپ کے بعد سے انہوں نے نجم سیٹھی سے رابطہ کرنے کی متعدد کوششیں کیں تاہم انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اس تمام صورتحال میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے ذمہ دار وہ نہیں بلکہ نجم سیٹھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :