بھمبر،آئند ہ عام انتخا با ت میں راجہ تیمو ر الیاس خا ن کی بھر پو ر الیکشن مہم چلا ئینگے، را جہ قیصر خا ن

ہفتہ 2 اپریل 2016 15:31

بھمبر ۔ 2 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 اپریل۔2016ء) پیپلزپا رٹی کے سابق امیدوار اسمبلی حلقہ 7بھمبر را جہ قیصر خا ن نے کہا ہے کہ آئند ہ عام انتخا با ت میں راجہ تیمو ر الیاس خا ن کی بھر پو ر الیکشن مہم چلا ئینگے اور انکی کا میا بی کیلئے تما م وسا ئل برو ئے کا ر لائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حلقہ بھمبر کے عوام اپنے حقوق اور علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے تیمو ر الیاس کو ووٹ دیں تا کہ حلقہ بھمبر میں تعمیر وترقی کی را ہیں کھل سکیں اورعوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ تبد یلی کی ہوا چل پڑ ی ہے اور را جپوت بر ادری کی اکثر یت نے را جہ تیمور الیاس خا ن کی حما یت بھی کر دی ہے جواس با ت کی غمیازی ہے کہ آئند ہ عام انتخا با ت میں راجہ تیمو ر الیاس را جپو ت بر ادری کے متفقہ امیدوار ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :