میکسیکو، 43 لاپتہ طلبا کی تفتیش میں نئی پیش رفت

کوڑ اکرکٹ جمع کرنے کے مقام پر لگائی جانے والی آگ میں سے 17جلی ہوئی نعشوں کی باقیات برآمد

ہفتہ 2 اپریل 2016 16:25

میکسیکو، 43 لاپتہ طلبا کی تفتیش میں نئی پیش رفت

میکسیکوسٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 اپریل۔2016ء)شمالی امریکی ملک میکسیکو میں لاپتہ ہو جانے والے43 طلبہ کی تلاش کے عمل میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے ایک جگہ کوڑ اکرکٹ جمع کرنے کے مقام پر لگائی جانے والی آگ میں سے 17جلی ہوئی نعشوں کی باقیات ملی ہیں۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق میکسیکو میں لاپتہ ہو جانے والے43 طلبہ کی تلاش کے عمل میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک جگہ کوڑ اکرکٹ جمع کرنے کے مقام پر لگائی جانے والی آگ میں سے کم از کم سترہ جلی ہوئی نعشوں کی باقیات ملی ہیں۔ میکسیکو کے اٹارنی جنرل کے ترجمان کے مطابق اِن 17لاشوں کی شناخت کے کلینکل ٹیسٹ اگلے ہفتوں میں مکمل کر لیے جائیں گے۔ میکسیکو کے شہر اِگوالا میں چھبیس ستمبر 2014 کو 43 طلبا لاپتہ ہو گئے تھے۔ اِن کی تلاش کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ لاپتہ طلبا کے رشتہ دار اس سابقہ حکومتی بیان سے اتفاق نہیں کرتے جس کے تحت کہ کوکولا میں کوڑے کے ڈھیر میں سے جلائی گئی نعشوں کی نشانیاں دستیاب نہیں ہوئی تھی۔